اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی تقریر کے دوران ایران، پاکستان اور دیگر کئی ممالک کے سفارت کار واک آؤٹ کر گئے۔
نیو یارک میں نیتن یاہو کے ہوٹل کے باہر مظاہرین جمع ہوئے، جنہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے اور اسرائیلی پالیسیوں کی سخت تنقید کی۔
مظاہرین جنرل اسمبلی کی عمارت کے باہر بھی پہنچ گئے، جہاں بینرز کے ذریعے اسرائیل مخالف اور غزہ کی حمایت میں مطالبات پیش کیے گئے۔
نیتن یاہو کو اپنے خطاب کے دوران خالی نشستوں کا سامنا کرنا پڑا، جسے امریکی اور یورپی ذرائع ابلاغ نے “سیاسی ناکامی اور عالمی بائیکاٹ کی علامت” قرار دیا۔
یہ واک آؤٹ اسرائیل کی غزہ جنگ اور فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیوں پر عالمی برادری کے سخت ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔






