دبئی میں ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے شاندار 61 رنز اسکور کیے۔ سنجو سیمسن 39، کپتان سوریاکمار یادو 12، شبھمن گل 4 اور ہاردک پانڈیا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تلک ورما اور اکشر پٹیل نے بالترتیب 49 اور 21 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے چریتھ اسالانکا، مہیش ٹھیکشانا، دشمانتا چمیرا، ونندو ہسارنگا اور داسن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔