واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے مغربی کنارے کے انضمام کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی صورت اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’اب بہت ہو چکا، یہ سلسلہ رکنا چاہیے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات ہوچکی ہے اور وہ واضح کرچکے ہیں کہ انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر عرب رہنماؤں کو بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی انتظامیہ اسرائیل کے اس منصوبے کی مخالفت کرتی ہے۔






