بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی بھسم کررہے ہیں،مشعال ملک

0
104

پابند سلاسل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔

اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ لداخ میں بھارتی فورسز کی کارروائیاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرین پر گولیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہیں۔

مشعال ملک کے مطابق لداخ کے عوام کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، چار شہادتیں اور درجنوں زخمی مودی حکومت کے فاشزم کی کھلی مثال ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا