برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، چینی عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیک سمیت 4 ہلاک

0
105

برازیل میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں پائلٹ، 2 برازیلی فلم ساز لیئوز فیراز اور رابن کرسپم جونیئر کے ساتھ چین کے عالمی شہرت یافتہ 62 سالہ آرکیٹیک یو کونگ جیان سوار تھے۔

یہ ٹیم کسی پراجیکٹ کے سلسلے میں سفر کر رہی تھی۔ پرواز کے کچھ دیر بعد ایئر کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

طیارے کا جلا ہوا ملبہ پیراگوئے اور بولیویا کی سرحد کے قریب ملا۔ حادثے میں جہاز میں موجود تمام مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے ذہین اور اپنے شعبے کے ماہر افراد کھو دیے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا