راولپنڈی پولیس کا شہری پر بہیمانہ تشدد، بجلی کے جھٹکے

0
117

راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے اتھرے سب انسپکٹر ندیم کا شریف شہری پر بہیمانہ تشدد۔ لین دین کے کی درخواست پر شہری کو گھر سے اٹھاکر تھانے لے جایا گیا اور بدترین تشدد کے بعد بجلی کے کرنٹ بھی لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بھابڑا بازار کے رہائشی شیراز نامی شہری میڈیا اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل مریم ضیا نامی خاتون سے اڑھائی لاکھ روپے کاروبار کی مد میں لئے جسکا باقاعدہ سٹام ہوا جس کی رو سے پیسے واپس کر دیے اور کاروبار بھی نقصان کی وجہ سے ختم ہو گیا اب موصوفہ نے پہلے چند غنڈوں کے زریعے دھمکیاں دلوائیں پھر تھانہ وارث خان میں درخواست دیدی۔

گزشتہ روز ندیم سب انسپکٹر ساتھ چند سویلین تھے لیکر میری دکان بھابڑا بازار آیا اور مجھے زدوکوب کیا سنگین گالیاں دیں جس کی فوٹیج بھی موجو ھے جبکہ آج صبح میرے گھر سے مجھے گسیٹ کر نکال کر تھانے لے جایا گیا اور بدترین تشدد کے بعد بجلی کے کرنٹ بھی لگائیے گئے جس کے بعد میری حالت غیر ہو گئ۔جبکہ میرے پیچھے آنے والے میرے چھوٹے بھائی نثار اور شاگرد نامی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں میری آئی جی پنجاب ۔سی پی او راولپنڈی ودیگر اعلی حکام سے اپیل ھے میری سود خور مافیا اور ان کے سرغنہ پولیس افسران کیخلاف سخت کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا