لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کی پریس کانفرنس پر اپنا ردِ عمل دے دیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن شاید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور جان بوجھ کر پنجاب کے بارے میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بے بنیاد خبروں کے متعلق حقائق میڈیا کے ساتھ شیئر کر دیے گئے ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہتک عزت کے قانون کے مطابق امید ہے کہ عدالت میں یہ جھوٹی خبریں ثابت کر کے حقائق واضح کیے جائیں گے۔






