کھٹمنڈو: برطانوی نژاد پاکستانی کوہ پیما نادیہ آزاد نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ مناسلو (8 ہزار 163 میٹر) سر کر لی۔ وہ آج صبح 5 بجے نیپال میں مناسلو کے ٹاپ پر پہنچیں۔
اس سے قبل نادیہ آزاد ماؤنٹ اناپورنا، ایوریسٹ اور لوٹسے بھی سر کر چکی ہیں۔ وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیاں سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں۔
نادیہ آزاد سیون سمٹس کا سلسلہ بھی سر کر چکی ہیں۔ کوہ پیمائی کے ساتھ وہ میراتھون رنر بھی ہیں اور اکتوبر میں شکاگو میراتھون میں حصہ لیں گی۔ اس سے پہلے وہ نیو یارک، برلن اور لندن میراتھون بھی مکمل کر چکی ہیں۔






