کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ نے کہا ہے کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ کامیابی کی اصل ضمانت ہیں۔ یہ بات انہوں نے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے طلباء سے ملاقات کے دوران کہی۔
خصوصی نشست میں انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ طلباء نے آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر پاک فوج کو سراہا۔
تقریب میں فوجی سازوسامان کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، طلباء نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔






