کراچی: ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافے کا مطالبہ

0
220

کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں فوری 50 روپے فی کلو اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں نے انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

رہنماؤں کے مطابق شہر کی مختلف کالونیوں میں 10 لاکھ سے زائد جانور موجود ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 50 لاکھ لیٹر دودھ شہریوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ تاہم فیڈ، چارہ، ادویات اور دیگر اخراجات میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث جانوروں کے بھوکے مرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیری فارمرز کو یومیہ 30 کروڑ روپے سے زائد نقصان ہو رہا ہے، اس صورتحال میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں کم از کم 50 روپے اضافہ ناگزیر ہے۔

ڈیری فارمرز نے یکم اکتوبر تک قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کی کال بھی دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا