ڈاکٹرز نے مریض کے معدے سے 29 چمچ، 19 ٹوتھ برش اور 2 قلم نکال لئے

0
134

غازی آباد: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ڈاکٹروں نے ایک مریض کے معدے سے 29 اسٹیل کے چمچ، 19 ٹوتھ برش اور 2 قلم نکال لیے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سچن نامی مریض کو شدید پیٹ درد کے باعث اسپتال لایا گیا، جہاں اسکین کے دوران یہ غیر معمولی اشیاء معدے میں موجود پائی گئیں۔

مریض نے بتایا کہ نشہ چھڑاؤ مرکز میں کم خوراک دی جاتی تھی اور گھر والوں کی جانب سے لایا گیا کھانا بھی اکثر نہیں ملتا تھا۔ اس صورتحال پر احتجاجاً اس نے کچن سے چمچ چرا کر باتھ روم میں لے جانا شروع کیے اور انہیں پانی کے ساتھ نگل لیتا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اینڈوسکوپی کے ذریعے اشیاء نکالنے کی کوشش ناکام رہی، بعد ازاں آپریشن کے ذریعے انہیں کامیابی سے باہر نکالا گیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کا عمل عموماً نفسیاتی مسائل کے شکار افراد میں پایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ 2022 میں بھی اتر پردیش میں ایک مریض کے معدے سے 63 چمچ برآمد کیے گئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا