دبئی: ایشیا کپ کے تاریخی فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ایشین کپ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے دیا گیا 147 رنز کا ہدف بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ تلک ورما 69 اور شیوَم دوبے 33 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔
بھارت کے اوپنرز ابھیشک شرما 5 اور شبمن گل 10 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے، کپتان سوریا کمار یادو کو شاہین شاہ آفریدی نے ایک رن پر آؤٹ کیا۔ سنجو سیمسن نے 24 رنز بنائے جبکہ دیگر بیٹرز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔
اس سے قبل بھارت کے کپتان سوریا کمار یادو نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان 38 گیندوں پر 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ فخر زمان نے 46 رنز بنائے۔ دیگر بلے باز ناکام رہے اور 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، جن میں 3 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔