مشی گن: امریکہ کے شہر مشی گن میں چرچ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرینڈ بلینک چرچ میں فائرنگ کے بعد اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
زخمیوں اور ہلاک افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم بڑی تعداد میں مریضوں کی آمد کے باعث اسپتال کا امدادی نظام متاثر ہوا ہے۔
ادھر واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں چرچ میں لگنے والی آگ اور تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔






