خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں اضافہ

0
147

خیبرپختونخوا میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کیسز بڑھنے لگے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 95 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ رواں ماہ کیسز کی مجموعی تعداد 1273 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبے میں چارسدہ، مانسہرہ، ہری پور، پشاور، کوہاٹ، صوابی اور مردان کو ہائی رسک اضلاع قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چارسدہ میں سب سے زیادہ 256 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مانسہرہ میں 214، ہری پور میں 148، پشاور میں 122، کوہاٹ میں 99، صوابی میں 49 اور مردان میں 46 مریض سامنے آئے ہیں۔ صوبے بھر میں رواں سال اب تک 2283 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ تاحال ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا