توہین عدالت کیس: شیر افضل مروت کی سابق ڈی پی او اٹک کو معافی کی پیشکش

0
68

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کی۔

درخواست گزار شیر افضل مروت ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے سابق ڈی پی او اٹک غیاث گل کو معافی مانگنے کی پیشکش کی۔

عدالت نے غیاث گل سے تحریری جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت اگلے مہینے تک ملتوی کردی۔

شیر افضل مروت نے مؤقف اپنایا کہ 8 اگست 2023 کو عدالت نے ملاقات کی اجازت دی تھی لیکن اٹک جیل میں ملاقات نہیں کروائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد میں ان پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جس میں بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانت کنفرم کی اور وہ بری ہوگئے۔

شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں اس وقت کے ڈی پی او اپنی غلطی تسلیم کریں یا معذرت کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا