کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ آگاہی برائے خوراک کے ضیاع کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان میں خوراک کے ضیاع کی روک تھام اب ایک قومی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت خوراک کے مؤثر استعمال اور فضلے میں کمی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے کیونکہ یہ مسئلہ براہِ راست غریب اور محروم طبقے کو متاثر کرتا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ زرعی ملک میں خوراک کا ضیاع ناقابل قبول ہے اور اس کے بچاؤ سے عوامی فلاح، ملکی معیشت اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پائیدار زرعی ٹیکنالوجی اور بہتر نظام کے ذریعے اقدامات کر رہی ہے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف 12.3 کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔






