لاہور ہائی کورٹ کا غیر رجسٹرڈ سمز فوری بند کرنے کا حکم

0
156

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے غیر رجسٹرڈ سمز کی فروخت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے فوری طور پر تمام غیر تصدیق شدہ سمز بند کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ احکامات غیر رجسٹرڈ سمز فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت کے دوران جاری ہوئے۔ ملزم سے 773 غیر رجسٹرڈ سمز برآمد ہوئیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جعلی موبائل اکاؤنٹس بنا کر سادہ لوح افراد سے رقم بٹوری جا رہی ہے۔ یہ معاملہ نہایت سنجیدہ ہے اور اس پر سخت کارروائی ضروری ہے۔

پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ موبائل اکاؤنٹس کے لیے شرائط سخت نہ ہونے کی وجہ سے جعلسازی آسان ہوگئی ہے۔ عدالت نے 6 اکتوبر کو ڈی جی سائبر کرائم اور پی ٹی اے کے افسران کو طلب کرلیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا