پاکستان کے ساتھ مزید ممالک دفاعی معاہدے کے خواہاں ہیں، اسحاق ڈار

0
167

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کئی ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کی، اب وقت ہے کہ پاکستان معاشی طاقت بنے۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور کسی ملک کو اس پر اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

یاد رہے کہ 17 ستمبر کو پاکستان اور سعودی عرب نے ریاض میں دفاعی معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت ایک ملک پر جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگی۔

ادھر ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کو بھی پاک–سعودیہ معاہدے میں شامل ہونا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا