ملک بھر میں پہلی بار فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے کا ہندسہ پار کر گیا۔ قیمت 5 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 600 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونا 5 ہزار 58 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے پر جا پہنچا، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 88 روپے بڑھ کر 4 ہزار 792 روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونا 59 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار 818 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق اگر رجحان برقرار رہا تو آئندہ 6 تا 8 ماہ میں پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 50 ہزار روپے تک جا سکتا ہے۔






