پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 165000 کی حد عبور

0
140

کراچی: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ کے آغاز پر بھرپور تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1,65,000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں یہ بلند ترین سطح 1,65,115 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1,63,847 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا