اسلام آباد: حکومت نے سیلاب متاثرین کی ریکوری اور بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے وزیراعظم پیکج دینے کی درخواست کر دی۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں مختص 389 ارب روپے کے ایمرجنسی فنڈز سے یہ پیکج متعارف کرایا جائے گا۔ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر آئی ایم ایف نے نیڈ بیسڈ اسیسمنٹ رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا نے نقصانات کا تخمینہ 40 سے 50 ارب روپے جبکہ سندھ نے 40 ارب روپے لگایا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کو سیلاب سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پنجاب کے ساتھ آج مذاکرات شیڈول ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ملٹری، جوڈیشری و سول بیوروکریسی کے اثاثے پبلک کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد کے ہدف سے کم رہ سکتی ہے۔






