پیپلز پارٹی نے ہمیشہ احترام کے ساتھ بات کی، الفاظ کی جنگ مناسب نہیں،شیری رحمان

0
128

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں سے تمیز کے دائرے میں رہ کر بات کی، اتحادیوں کے درمیان ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ دل میں جو آئے بول دیا جائے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر اہم مسئلے پر ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کا حق رکھتی ہے، لیکن کبھی ایسا رویہ نہیں اپنایا جس پر انگلی اٹھائی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر راستہ یہ ہے کہ صوبے اپنے مسائل ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں، تمام صوبے پاکستان کا حصہ ہیں، کسی کی جاگیر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان اس وقت شدید مشکلات میں ہیں، اگر بی آئی ایس پی کے تحت امداد ان تک پہنچا دی جاتی تو ان کی مشکلات کافی حد تک کم ہو جاتیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دنیا کا تسلیم شدہ بہترین پروگرام ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ٹی وی یا جلسوں میں الفاظ کی جنگ چھیڑنا درست نہیں، عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ بلاول بھٹو کا بھی واضح پیغام ہے کہ سیلاب متاثرین کو موثر اور فوری امداد ملنی چاہیے، اس پر برا منانے کی کوئی بات نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اتحادیوں کا رویہ یہی رہا تو پیپلز پارٹی کے لیے حکومت کا مستقل مزاجی سے ساتھ دینا مشکل ہو جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا