خضدار: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک، 10 زخمی

0
135

خضدار کے علاقے زہری میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، جس میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زہری کے پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی، یہ گروہ مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث تھا۔ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا، جس میں زمینی دستوں کے ساتھ ہیلی کاپٹرز بھی شریک ہوئے۔

آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے تیار شدہ آئی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار، گرینیڈز، گولیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جبکہ بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب ایک بڑی آئی ای ڈی بھی ناکارہ بنا دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں انڈیا کی ایماء پر تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا