امید ہے پاکستان فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ جلد کریگا، اسحاق ڈار

0
203

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وفد کی قیادت کی اور آسٹریلیا، کویت، عرب ممالک، اسلامی ممالک اور امریکا کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں مسئلہ فلسطین، غزہ میں جاری ظلم، جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے 21 نکاتی ڈاکیومنٹس کو پاکستان نے من و عن تسلیم نہیں کیا بلکہ ان میں ترامیم تجویز کی ہیں، اور ضروری ہے کہ یہ ترامیم شامل کی جائیں۔

وزیر خارجہ کے مطابق منصوبے کے تحت فلسطین میں امن فورس تعینات ہوگی اور امن بورڈ میں زیادہ تر فلسطینی حکام شامل ہوں گے۔ پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے اور وزیراعظم نے اسمبلی اجلاس میں یہی موقف دہرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 ممالک نے واضح کیا ہے کہ ویسٹ بینک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ فلسطین نے ان ممالک کے امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے، لیکن کچھ لوگ اس پر سیاست کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ تنقید کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ خون بہتا رہے اور معصوم بچے و خواتین مرتے رہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا