انڈونیشیا، مدرسے کی عمارت گرگئی، 150 سے زائد بچے دب گئے

0
157

انڈونیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا میں ایک اسلامی بورڈنگ اسکول کی عمارت نماز ظہر کے دوران گر گئی، جس کے نتیجے میں 150 سے زائد بچے ملبے تلے دب گئے۔

عمارت کے ملبے سے اب تک 99 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جبکہ 3 بچوں کی لاشیں مل چکی ہیں اور تقریباً 30 بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اسکول کی بنیادیں نازک تھیں اور عمارت کی اضافی منزل بغیر اجازت تعمیر کی جارہی تھی، جس نے اضافی وزن برداشت نہ کیا اور عمارت گر گئی۔

حکام نے عمارت کے مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے پھنسے بچوں تک رسائی، آکسیجن اور پانی پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں اور بھاری مشینری احتیاط کے ساتھ استعمال کی جا رہی ہے تاکہ عمارت کے مزید حصے نہ گر جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا