کانگو کی فوجی عدالت نے سابق صدر کو سزائے موت سنا دی

0
191

کانگو کی فوجی عدالت نے سابق صدر جوزف کابلا کو قتل، بغاوت اور دیگر سنگین الزامات پر سزائے موت سنا دی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل جوزف موتومبو قاتلائی کی سربراہی میں قائم عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ فیصلہ سنائے جانے کے وقت کابلا عدالت میں موجود نہیں تھے اور وہ تاحال روپوش ہیں، خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ روانڈا میں موجود ہیں۔

کابلا پر روانڈا کے حمایت یافتہ باغی گروہ M23 کی پشت پناہی کا الزام بھی ہے، جس نے مشرقی کانگو کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ جلاوطنی کے باوجود کابلا نے حالیہ دنوں میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ سابق صدر کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ جولائی میں شروع ہوا تھا اور ان کی غیر موجودگی میں کارروائی جاری رہی۔ کابلا پر غداری، بغاوت، جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم، قتل، جنسی زیادتی اور تشدد جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

جوزف کابلا 2001 سے 2019 تک تقریباً 20 برس تک اقتدار میں رہے اور 2023 سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ دوسری جانب کابلا اور ان کی جماعت نے عدالت کے فیصلے کو ’’سیاسی انتقام‘‘ اور ’’مخالفین کی آواز دبانے کی کوشش‘‘ قرار دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا