جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

0
211

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائیکورٹ کا 25 ستمبر کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی درخواست خارج کی اور متاثرہ فریق کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ سنایا، جو قانون کے خلاف ہے۔ مزید کہا گیا کہ عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے پہلو کو بھی نظرانداز کیا۔

درخواست میں سندھ ایجوکیشن کمیشن، کراچی یونیورسٹی، پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ دینے سے قبل انہیں فریق بننے اور وکیل کرنے کا موقع نہیں دیا۔ ساتھ ہی مؤقف اپنایا گیا کہ ڈگری کا معاملہ آئینی بینچ کے سامنے مقرر ہی نہیں کیا جا سکتا تھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار موجودہ جج ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف بار کے عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں، جبکہ ان کی ڈگری کی منسوخی بدنیتی اور غیر قانونی عمل پر مبنی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا