راولپنڈی میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، انسپکٹر اور کانسٹیبل زخمی

0
187

راولپنڈی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک انسپکٹر اور کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کارروائی ایک پرانے قتل کیس کے سلسلے میں کی جا رہی تھی۔ پولیس پارٹی مدعیوں کے ہمراہ نشاندہی کے لیے موقع پر پہنچی تو ملزمان گھر کی چھت پر موجود تھے۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے باعث انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللہ زخمی ہوگئے، جبکہ نشاندہی کے لیے جانے والے واحد اور سرور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی قریبی تھانوں کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا