آئی ایم ایف کو اداروں کے قوانین میں ترامیم نہ لانے پر تحفظات، حکومت سے وضاحت طلب

0
92

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے حکومت سے 10 اداروں کے قوانین میں ترامیم نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔ یہ ادارے آئی ٹی، تجارت، میری ٹائم افیئرز، ریلوے اور آبی وسائل سے تعلق رکھتے ہیں۔

حکام کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی ایکٹ، گوادر پورٹ آرڈیننس، کے پی ٹی ایکٹ 1980 اور پاکستان ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ میں ضروری ترامیم اب تک مکمل نہیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ لائف انشورنس نیشنلائزیشن آرڈر زیر غور ہے، واپڈا ایکٹ میں تبدیلیاں مؤخر کر دی گئی ہیں اور پاکستان ریلوے ایکٹ 1890 پر مشاورت جاری ہے۔

آئی ایم ایف نے برآمدات اور تجارتی فنانسنگ کو مضبوط بنانے پر زور دیا جبکہ حکومت نے کریڈٹ فلو بہتر بنانے اور ترجیحی شعبوں کو سہولت دینے کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ ایگزم بینک کو جلد فعال کرنے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا