شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد ہلاک

0
125

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو شکست فاش دی گئی ہے اور دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند عناصر ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے، بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا