برطانیہ میں پہلی بار خاتون چرچ آف انگلینڈ کی آرچ بشپ منتخب

0
92



چرچ آف انگلینڈ نے اپنی 1400 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو آرچ بشپ کے طور پر منتخب کر لیا۔

رائٹرز کے مطابق ڈیم سارہ مولالی کو آرچ بشپ آف کینٹربری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی 106 ویں مذہبی رہنما ہیں۔

اس سے پہلے خواتین اس عہدے کے لیے اہل نہیں تھیں، تاہم 2014 میں چرچ آف انگلینڈ نے خواتین کو بشپ بنانے کی اجازت دی تھی۔

63 سالہ سارہ مولالی گزشتہ 7 سالوں سے لندن کی بشپ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ چرچ آف انگلینڈ کا یہ اعلیٰ عہدہ تقریباً ایک سال سے خالی تھا کیونکہ سابق آرچ بشپ جسٹن ویلبی نے جنسی اسکینڈل کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سارہ مولالی کا کیریئر نرسنگ سے شروع ہوا۔ وہ 2000 کی دہائی کے اوائل میں چیف نرسنگ آفیسر رہیں، 2002 میں پادری بنیں اور برطانوی ایوان بالا کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا