بیت المقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ترک صدر

0
168

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے بیت المقدس کی فتح کی 838 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم فاتح صلاح الدین ایوبی اور ان کے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے بیان میں صدر اردوان نے کہا کہ بیت المقدس کے لیے ہم عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں گے، کیونکہ یہ شہر حضرت محمد ﷺ اور ان سے پہلے آنے والے انبیا کی امانت ہے۔

بیت المقدس دنیا کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے اور اسلام، مسیحیت اور یہودیت تینوں مذاہب کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ یہ شہر پہلی بار 638 عیسوی میں حضرت عمر بن خطابؓ نے فتح کیا، 1099 میں صلیبیوں نے قبضہ کر لیا، اور 2 اکتوبر 1187 کو صلاح الدین ایوبی نے دوبارہ فتح کیا۔ فتح کے بعد یہ شہر مسلمانوں کے زیرِ اقتدار رہا، سوائے مختصر 11 سال کے، جب 1917 میں برطانیہ نے قبضہ کیا۔

1948 میں اسرائیل کے قیام کے بعد فلسطینی سرزمین میں یہودی آبادی میں اضافہ ہوا اور اسرائیل نے مغربی یروشلم پر قبضہ کیا۔ 1967 کی چھ روزہ جنگ میں اسرائیل نے مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے پر بھی قبضہ کر لیا۔ 1980 میں اسرائیل نے بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت قرار دیا، جبکہ 2017 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر کے سفارت خانہ تل ابیب سے منتقل کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا