انڈر 12 انٹرکونٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو ہرا دیا

0
127

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکونٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان نے پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے پلے آف میں کولمبیا کو شکست دے دی۔

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ساؤتھ امریکا کی نمائندہ ٹیم کولمبیا کو 1-2  سے ہرایا۔

پہلے سنگل میں سمیعل گارشیا نے راشد علی کو 2-6 ، 7-6 اور 4-10  سے شکست دی۔ محمد شایان نے پاؤلو ایگڈیلو کو اگلے سنگلز میں شکست دے کر مقابلہ برابر کیا۔

شایان کی کامیابی کا اسکور 2-6 ، 7-5  اور 8-10 رہا۔

ڈبلز میں شایان اور راشد کی جوڑی نے 4-6 اور 4-6  سے کامیابی حاصل کی۔

پانچویں پوزیشن کے میچ کیلئے پاکستان کل چائنیز تائپے سے مقابلہ کرے گا۔ پاکستان کو گزشتہ روز کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے 0-2 سے ہرایا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا