پی آئی اے کا 25 اکتوبر سے برطانیہ کے لئے آپریشن کا باضابطہ اعلان

0
176

اسلام آباد: قومی ایئر لائن نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق پروازیں ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی۔ اسلام آباد سے پرواز دوپہر 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی، جبکہ مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہو کر اگلی صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مانچسٹر کے بعد دوسرے مرحلے میں لندن کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پروازیں بکنگ کے لیے کھول دی گئی ہیں اور مسافروں کے لیے انتہائی موزوں کرایہ متعارف کرایا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 5 سال کے وقفے کے بعد پی آئی اے دوبارہ برطانیہ کے روٹ پر پروازیں شروع کر کے پُرجوش ہے۔ اب مسافر 15 گھنٹے کی مسافت کے بجائے صرف 8 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا نصب العین ہے کہ مسافروں کو آرام دہ، محفوظ اور جدید سہولیات پر مبنی سفر فراہم کیا جائے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ تعالیٰ کے فضل سے مشکل وقت ختم ہو رہا ہے، 25 اکتوبر سے اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پی آئی اے کی دو ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پر پی ٹی آئی حکومت کے دور میں عائد کی گئی پابندیاں ختم ہو رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا