اعجاز چودھری کی 10 سال سزا کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

0
134

لاہور ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی 10 سال سزا کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 7 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

یہ درخواست شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی اور مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ گواہان نے اعجاز چوہدری کو جلاؤ گھیراؤ کرتے نہیں دیکھا، نہ ہی لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے شواہد موجود ہیں۔ سزا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، لہٰذا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا