خیبرپختونخوا میں انتخابی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ

0
132

پشاور: خیبرپختونخوا اینٹی کرپشن نے صوبائی حلقوں کے انتخابی نتائج کی چھان بین شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں فارم 45 رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

انسداد رشوت ستانی کے مشیر مصدق عباسی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد انتخابی نتائج کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ جن امیدواروں کے پاس فارم 45 موجود ہیں وہ درخواستیں جمع کرائیں تاکہ ان کی چھان بین کی جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پشاور کے حلقہ پی کے-79 اور پی کے-82 سے موصولہ درخواستوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مصدق عباسی کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن بغیر درخواست کارروائی نہیں کرتا، اس لیے امیدواروں کو باقاعدہ طور پر اپنی درخواست دینا ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 صوبائی حلقوں کے انتخابی نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جن میں 8 حلقے پشاور، 2 بنوں اور 2 شانگلہ کے شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا