اٹھاون سالہ ارباز خان دوسری بار والد بن گئے

0
98

بالی وڈ کے 58 سالہ پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان اور میک اپ آرٹسٹ شورا کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے۔

ارباز خان نے دسمبر 2023 میں میک اپ آرٹسٹ شورا سے شادی کی تھی، جس میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق بیٹی کی پیدائش ممبئی کے مقامی اسپتال میں ہوئی، جہاں فیملی کے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

بیٹی کی پیدائش کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ ارباز خان کی دوسری شادی ہے، پہلی شادی معروف رقاصہ ملائیکہ اروڑہ سے ہوئی تھی، جو 20 سال بعد 2019 میں ختم ہوئی۔ دونوں کا ایک 22 سالہ بیٹا ارہان خان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا