انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اے ٹی سی اسلام آباد میں سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تینوں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمے میں پیش نہیں ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔






