ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع

0
221

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ نومبر کے بعد بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس کے عہدے پر نومبر کے بعد بھی بدستور کام کرتے رہیں گے، ان کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہورہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وہ نیشنل سییکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

سیکیورٹی ذرائع کے بیان سے لگتا ہے کہ حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کا حتمی اعلان یا نوٹی فکیشن فی الوقت جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ستمبر 2024ء میں لیفیٹننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد لیفیٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔

معمول اور روایت کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلامیہ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے لیفیٹننٹ جنرل عاصم ملک کو اپریل 2025ء میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا