این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری

0
232

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے۔پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری شیڈول کے مطابق کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے 11 ستمبر کے فیصلے کی روشنی میں اپنے اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے اس حلقہ میں سرگرمیاں بحال کردیں ہیں۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 9 سے 11 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکیں گے،جن کی جانچ پڑتال 20 اکتوبر،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 24 اکتوبر جبکہ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلہ 31 اکتوبر تک ہوگا۔نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبر،کاغذات نامزدگی 3 نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔انتخابی نشانات 4 نومبر کو الاٹ جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا