عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 28 اکتوبر تک توسیع

0
239

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران شمسہ کیانی ایڈووکیٹ نے عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نمائندگی کی۔

عدالت نے دونوں کو 28 اکتوبر تک گرفتاری سے روک دیا اور ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر عمران خان کو عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔

جج محمد افضل مجوکا نے اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدامِ قتل، اور جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا