جرمنی میں نو منتخب میئر آئرس اشٹالزر چاقو حملے میں شدید زخمی

0
224

جرمنی کے شہر ہیردکے کی نو منتخب میئر آئرس اشٹالزر چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوگئیں۔ 57 سالہ اشٹالزر پر ان کے گھر کے باہر متعدد وار کیے گئے، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش تمام پہلوؤں سے جاری ہے اور قریبی رشتہ داروں کے ملوث ہونے کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ حکام نے میئر کے 15 سالہ بیٹے اور 17 سالہ بیٹی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق زخمی میئر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

یہ واقعہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے بلدیاتی انتخابات کے فوراً بعد پیش آیا، جن میں سیاسی مہم کے دوران غیر معمولی تلخی اور کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی۔ آئرس اشٹالزر، جو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں، نومبر میں عہدہ سنبھالنے والی تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا