کیف: یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 22 سالہ بھارتی شہری مجوتی ساحل محمد حسین، جو گجرات کے موربی ضلع کا رہائشی ہے، روس کے لیے لڑنے کے بعد یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
یوکرینی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص نے بتایا کہ وہ منشیات کے مقدمے میں 7 سال قید کا سامنا کر رہا تھا اور روسی حکام نے سزا معاف کرنے کے بدلے اسے فوج میں شامل ہونے کی پیشکش کی، جسے اس نے قبول کر لیا۔
اس نے مزید بتایا کہ صرف 16 دن کی تربیت کے بعد یکم اکتوبر کو پہلی جنگی کارروائی میں بھیجا گیا، جہاں 3 دن لڑنے کے بعد کمانڈر سے جھگڑے کے نتیجے میں ہتھیار ڈال دیے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا کہ یوکرین میں بھارتی شہری کی گرفتاری کی رپورٹس ہیں اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔
قبل ازیں جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کم از کم 12 بھارتی شہری روس کے لیے لڑتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 16 لاپتا ہیں۔






