وزیر اعظم ن لیگ ، پیپلزپارٹی کی سیاسی کشیدگی ختم کروانے کیلئے متحرک

0
223

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کروانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔ متعدد دنوں سے جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی وفد تشکیل دیا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اعظم نظیر تارڑ، رانا ثناء اللہ اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق شامل ہیں۔

حکومتی وفد اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوا اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے نواب شاہ پہنچا۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ حکومتی وفد کی یقین دہانی کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کشیدگی اور بیان بازی کا سلسلہ رک جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا