لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت دے دی۔
عدالت نے تینوں مقدمات میں ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایا، جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق نے مؤقف پیش کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور ان ہی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں پہلے ہی منظور ہوچکی ہیں۔





