الیکشن کمیشن نے این اے-1 چترال کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

0
205

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-1 چترال میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 23 نومبر کو ہوگی، جبکہ امیدوار 15 سے 17 اکتوبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

شیڈول کے تحت کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال (سکروٹنی) 22 اکتوبر کو ہوگی، اعتراضات پر فیصلے 3 نومبر تک سنائے جائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 5 نومبر کو جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات 6 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا