غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلیے مصر جاؤں گا، ٹرمپ

0
158

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا کی سات جنگیں روکی ہیں اور اب آٹھویں بھی جلد ختم ہوگی۔ انہوں نے غزہ امن معاہدے پر فریقین کے اتفاق کا کریڈٹ لیا اور کہا کہ ایران پر حملہ اس معاہدے تک پہنچنے کے لیے ضروری تھا۔

صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ معاہدے پر دستخط کے لیے میزبان ملک مصر جائیں گے اور اس کے بعد اسرائیل کا بھی دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی دوبارہ تعمیر کی جائے گی اور ایران بھی امن کے لیے تعاون کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پیر یا منگل تک اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہے، جس کے بعد غزہ جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔ ابتدائی مرحلے میں چند روز کے لیے جنگ بندی ہوگی، امدادی سامان غزہ میں داخل ہوگا اور حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا، جبکہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا