بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانا نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں چھکا لگا کر ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
انہوں نے 18 ون ڈے میچز میں 4 سنچریوں کی مدد سے کل 982 رنز اسکور کیے اور آسٹریلوی کرکٹر بلینڈا کلارک کے 28 سال پرانے 970 رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سمریتی مندھانا ویمنز ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون بیٹر بننے کے قریب ہیں جو ایک کلینڈر ائیر میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کریں گی۔






