میری شادی صرف چار ماہ چلی تھی، لوگ سمجھتے ہیں دو سال:اداکارہ زارا ترین کا انکشاف

0
228

سینیئر اداکارہ زارا ترین نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی صرف چار ماہ تک چلی تھی، اگرچہ لوگوں کو لگا کہ یہ دو سال تک قائم رہی۔

زارا ترین نے کہا کہ ’’یہ کسی ڈرامے کی کہانی نہیں بلکہ میری حقیقی زندگی کا وہ باب ہے جس نے مجھے اندر تک ہلا کر رکھ دیا۔‘‘

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی نومبر 2021 میں اداکار فاران طاہر سے ہوئی تھی، مگر حقیقت یہ ہے کہ رشتہ چند ماہ بعد ہی ختم ہو گیا تھا، اگرچہ طلاق کے کاغذات بہت بعد میں مکمل ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ فاران طاہر کے بھائی نے 2020 میں ایک فلم کی آفر کی تھی، اسی دوران فاران سے دوستی ہوئی جو بعد میں محبت اور پھر شادی میں تبدیل ہو گئی۔

زارا ترین نے مزید بتایا کہ فاران طاہر ان سے 20 سال بڑے تھے اور ان کے بچے کالج میں پڑھ رہے تھے۔ “یہ عمر کا فرق میں نے قبول کر لیا تھا، مگر مجھ سے جو باتیں چھپائی گئیں، وہ برداشت نہیں کر سکی۔”

اداکارہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ “میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی، مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھی، لیکن اب میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر لوٹی ہوں۔”

زارا ترین نے آخر میں کہا کہ وہ محبت کے خلاف نہیں، تاہم ان کے مطابق “محبت میں ملنے والا دھوکا انسان کو اندر سے توڑ دیتا ہے۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا