ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنا پہلا سہ جہتی (ٹرائی فولڈ) اسمارٹ فون رواں برس متعارف کرانے جا رہی ہے، تاہم کمپنی نے ابھی تک لانچ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
میں شائع ہونے والے پیٹنٹ دستاویز کے مطابق یہ نیا ڈیوائس “گلیکسی زی ٹرائی فولڈ” کہلائے گا، جس میں تین بیٹریاں شامل ہوں گی۔
چونکہ یہ فون تین حصوں میں فولڈ ہوگا، اس لیے ہر حصے میں ایک الگ بیٹری سیل نصب کیا جائے گا۔ دستاویز میں ظاہر کیا گیا ہے کہ سب سے چھوٹی بیٹری “T1” اُس حصے میں ہے جس میں تین ریئر کیمرے ہیں، جبکہ درمیانی بیٹری “T2” فون کے مرکز میں واقع ہوگی۔ سب سے بڑی بیٹری “T3” اس حصے میں رکھی گئی ہے جس میں کور ڈسپلے موجود ہے۔
تاہم، پیٹنٹ دستاویز میں بیٹریوں کی مجموعی صلاحیت یا چارجنگ اسپیڈ کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ماہرین کے مطابق، یہ ڈیوائس فولڈ ایبل ٹیکنالوجی میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، جو مستقبل کے اسمارٹ فون ڈیزائن کو نئی سمت دے گا۔






